بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)لاہور،راولپنڈی سمیت صوبہ بھر میں دہشت گردی کاخطرہ، دہشت گرد آسان ٹارگٹس کو نشانہ بناسکتے ہیں،صوبہ بھر میں ہسپتالوں، شاپنگ مارکیٹس،پارکوں،فوڈ سٹریٹس،تعلیمی اداروں سمیت وی وی آئی پیز شخصیات اور سیاسی پارٹی کے قائدین کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے آر پی اوز، ڈی سی او ز،ڈی پی اوز کوجاری کردہ مراسلے میں بتایاگیاہے کہ دہشت گردپنجاب کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرسکتے ہیں ، صوبہ بھر میں مقیم چائنیز نیشنلز /فارنرز کی سکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کوبھی یقینی بنایاجائے۔