• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصباح محمد عامر کو قومی ٹیم میں خوش آمدید کہنے کیلئے تیار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ محمد عامر سے کوئی ذاتی عناد نہیں ہے ۔ ان کے بارے میں وقار یونس نے کبھی منفی رائے نہیں دی نہ انہیں ڈراپ کرنے میں وقار یونس کا کوئی تعلق ہے۔ ان کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ چھ کوچز پر مشتمل سلیکشن کمیٹی نے متفقہ طور پر کیا تھا۔ اگر وہ کارکردگی دکھاتا ہے تو میرے دروازے عامر کے لئے کھلے ہوئے ہیں۔ پیر کو محمد عامر کی جانب سے مصباح الحق اور وقار یونس پر لگائے گئے الزامات کے بارے میں سابق کپتان نے کہا کہ محمد عامر کو حالیہ فارم کی وجہ سے ڈراپ کیا گیا ہے۔ اس نے ریٹائرمنٹ لی ہے اگر اب بھی وہ کھیلتا ہے تو خوش آمدید کہوں گا۔ انہیں محمد حفیظ کی طرح فرنٹ سے لیڈ کرنا اور چیلنج لینا ہوگا۔ اگر وہ فارم ہے تو اسے ٹیم میں ضرور لیں گے۔ سمجھ سے باہر ہے کہ عامر نے میرے اور وقار یونس کے بارے ایسی باتیں کیوں کی۔ میں نے محمد عامر کے بارے میں کبھی نہیں کہا وہ لیگز پر توجہ دے رہے ہیں۔

تازہ ترین