لاہور(کرائم رپورٹر )گلگت بلتستان پولیس کے 35 رکنی آفیسرز کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔ اس موقع پرڈی ایس پی شفٹ کمانڈرمحمد کامران نے وفد کو پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔ ترجمان کےمطابق پولیو ٹیموں کی تربیت کا مرحلہ مکمل کیا جا چکا ہے تمام ضلعوں کو ویکسین کی فراہمی مکمل کر لی گئی ہے۔کورونا سے تحفظ کے لئے ضلعوں کو ماسک اور سینیٹائزر کی فراہمی بھی کی گئی ہے،انسداد پولیو مہم میں 2 کروڑ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔پولیو ٹیموں کی نگرانی کےلئے بھی سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور ہر مقام پر پولیو کی ٹیموں کی موجودگی کو یقینی بنانے سمیت ان کے کام کو بھی چیک کریں گی ۔