• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر بینک میں آتشزدگی

لاہور میں ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر رات دیر گئے ایک بینک میں آگ لگ گئی۔

ریسکیو عملے اور فائر بریگیڈ نے بر وقت پہنچ کر آگ پر قابو پالیااور مذکورہ بینک میں لگی آگ بجھا دی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر واقع ایک بینک میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔


اطلاع ملنے پر ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جس نے ریسکیو آپریشن کر کے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

تازہ ترین