• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا بھر میں زرافہ طویل القامت ہونے کی وجہ سے اپنی الگ پہچان رکھتا ہے، لمبی گردن انہیں درخت سے پتے توڑ کر کھانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

لیکن جنوبی افریقی ملک نامیبیا میں پست قامت زرافہ دریافت ہوا ہے جس نے ماہرین کو بھی حیرت زدہ کردیا، اس حوالے سے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، افریقی جنگل میں اس سے قبل بھی ایک ‘بونا’ زرافہ پایا گیا تھا جس کے بعد چھوٹے قد والے زرافوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  زرافہ کنزرویشن فاؤنڈیشن  کے ماہرین افریقی جنگلوں میں پست قامت زرافوں کی تلاش کے مشن پر ہیں، اسی دوران انہیں ایک اور ‘بونا’ زرافہ دکھا، سائنس دانوں نے اس دریافت کو ناقابل یقین قرار دے کر بے حد خوشی کا اظہار بھی کیا۔

زرافوں کا قد عموماً طور پر 15 سے 20 فٹ ہوتا ہے، لیکن دریافت ہونے والا زرافہ ساڑھے 8 فٹ کا ہے جبکہ اس سے قبل 2018 میں سامنے آنے والے زرافے کی لمبائی 9 فٹ تین انچ تھی۔

ماہرین پست قامت زرافوں کے حوالے سے اپنی دریافت برٹش میڈکل جنرل میں شایع کرچکے ہیں۔

تازہ ترین