• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری، عبدالغنی مجید کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور


اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری اور عبدالغنی مجید کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت سابق صدر آصف علی زرداری اور عبدالغنی مجید کی جانب سے 1 روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے منظور کر لی۔

نیب کے گواہ طارق مجید کے بیان پر ملزمان کے وکلاء کی جرح شروع ہوئی۔

شریک ملزمان کے وکیل نے نیب کے گواہ سے انگریزی میں سوالات کیئے۔

جج اعظم خان نے وکیل کو ہدایت کی کہ اکٹھے انگلش میں اتنے سوالات نہ کریں، شاید گواہ سمجھ نہ پائے۔


ملزمان کے وکیل نے گواہ پر جرح کرتے ہوئے کہا کہ پیش کردہ دستاویز آپ نے تحریر نہیں کیں، نہ یہ آپ کا اختیار تھا۔

گواہ طارق مجید نے جواب دیا کہ میں نے عدالت میں پیش کردہ دستاویز تیار نہیں کیں۔

تازہ ترین