• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری آصف زرداری کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

عدالتِ عالیہ نے 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت میں 28 جنوری تک توسیع کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف زرداری کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم بھی دیا۔


عدالتِ عالیہ نے میڈیکل بورڈ کو 28 جنوری کو سابق صدر آصف علی زرداری کی میڈیکل رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

تازہ ترین