• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی ختم کرنے کے دعوؤں کے باوجود سانحہ مچھ رونما ہوا، فضل الرحمٰن


اپوزیشن اتحاد(پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے دعوؤں کے باوجود مچھ جیسا سانحہ پیش آیا ہے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ حکومت اپنے جھوٹ کا اعتراف کرے، کوشش ہے کہ جلد از جلد نالائق حکومت سے جان چھوٹ جائے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اب تک پورے ملک میں ریلیاں اور جلسے تاریخی ہوئے ہیں۔


پی ڈی ایم سربراہ نے مزید کہا کہ یہ دھاندلی زدہ حکومت ہے، یہ ایک چوری شدہ مینڈیٹ ہے، ہم اس کو تسلیم نہیں کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے جلد از جلد نالائق حکومت سے قوم کی جان چھوٹ جائے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ ہماری کوشش تو یہ ہی ہے کہ یہ حکومت گھر چلی جائے۔

تازہ ترین