• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلجیم میں کورونا وائرس سے عائد پابندیوں میں یکم مارچ تک توسیع

بیلجیم کے وزیر اعظم نے کورونا وائرس کے سبب عائد پابندیوں میں یکم مارچ تک توسیع کردی ہے۔

بیلجیم کے وزیر اعظم الیگزینڈرڈی کروو کا کہنا ہے کہ پابندیوں میں توسیع کا فیصلہ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر کیا گیا ہے۔

یورپین میڈیا کاکہنا ہے کہ اس بار موسم بہار بھی کورونا وائرس کے باعث پابندیوں میں گزرے گا۔

واضح رہے کہ بیلجیم پولیس کی جانب سے بیلجیم کی سرحدوں پر سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں جس کے نتیجے میں غیر ضروری سفر کرنے والوں سے وضاحت بھی طلب کی جا رہی ہیں۔

بیلجیمنے فرانس، جرمنی، لسگسمبرگ اور ہالینڈ سے ملنے والی سرحدوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی ہے۔

گزشتہ ماہ ادارہ صحت بیلجیم کے مطابق ملک میں کوروناوائرس کے یومیہ کیسز 3000 تک پہنچ گئے تھے۔

تازہ ترین