• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں 9 کروڑ 20 لاکھ 9 ہزار 503 کورونا وائرس کے کیسز


دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 کروڑ 20 لاکھ 9 ہزار 503 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 19 لاکھ 70 ہزار 95 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 42 لاکھ 16 ہزار 885 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 10 ہزار 135 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 کروڑ 58 لاکھ 22 ہزار 523 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 3 لاکھ 89 ہزار 599 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 33 لاکھ 68 ہزار 225 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 91 لاکھ 62 ہزار 598 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 29 ہزار 222 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 38 لاکھ 16 ہزار 28 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 51 ہزار 564 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 4 لاکھ 95 ہزار 816 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 4 ہزار 726 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 81 لاکھ 95 ہزار 637 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 62 ہزار 804 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 34 لاکھ 48 ہزار 203 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی ہیں، یہاں اس سے اموات کی تعداد 83 ہزار 203 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 31 لاکھ 64 ہزار 51 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 68 ہزار 802 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 28 لاکھ 6 ہزار 590 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 23 ہزار 152 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 23 لاکھ 46 ہزار 285 ہو چکے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 79 ہزار 819 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 23 لاکھ 3 ہزار 263 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 52 ہزار 683 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 21 لاکھ 37 ہزار 220 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 43 ہزار 203 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 19 لاکھ 57 ہزار 492 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


سعودی عرب اسی فہرست میں 36 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 300 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 64 ہزار 96 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 82 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 87 ہزار 706 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 29 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 123 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 55 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 2 ہزار 973 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 772 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 8 ہزار 824 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 39 ہزار 450 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 72 لاکھ 2 ہزار 76 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 33 ہزار 102 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 366 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 64 ہزار 950 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین