• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز، پولیس کا خانۂ فرہنگ کی سڑک کی بندش سے اظہارِ لاتعلقی

سندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں خانۂ فرہنگ ایران کلفٹن کی سڑک کی بندش کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران رینجرز اور پولیس نے سڑک کی بندش سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

رینجرز اور پولیس حکام نے تحریری جواب عدالت میں جمع کرایا ہے جس میں کہا ہے کہ ہم نے کوئی بیریئر نہیں لگایا۔

عدالتِ عالیہ نے اس ضمن میں ایف سی حکام سے جواب طلب کر لیا کہ بتایا جائے کہ کس کے حکم پر سڑک کو بند کیا گیا ہے؟


پولیس کے فوکل پرسن نے بتایا کہ محکمۂ داخلہ نے بتایا ہے کہ انہوں نے اجازت نہیں دی۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ معلوم ہوا ہے کہ ایف سی کی جانب سے کوئی ہدایت ہے، رکاوٹیں سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر ہو سکتی ہیں۔

درخواست گزاران کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ سیکیورٹی کے نام پر پوری گلی بند کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین