• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسرابلگیچ نے انسٹا پر 2020ء کی خوبصورت یادیں شیئرکردیں

شہرہ آفاق ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ ’ایسرا بلگیچ‘ نے سوشل میڈیا پر 2020 سے متعلق خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

یوں تو پاکستان میں عرصہ دراز سے ترکی ڈرامے نشر ہو رہے ہیں مگر تاریخی ڈرامے ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ایسرا بلگیچ کو پاکستان میں دیگر ترکی فنکاروں کے مقابلے میں زیادہ شہرت ملی ہے۔

ایسرا بلگیچ کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے جبکہ شائقین اُن کی خوبصورتی سے سب سے زیادہ متاثر نظر آ تے ہیں اور انہیں سوشل میڈیا پر باقاعدگی سے فالو کرتے ہیں۔

حال ہی میں ایسرا بلگیچ کی جانب سے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر گزشتہ سال 2020 ء سے  متعلق خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئیں ہیں۔


ایرا بلگیچ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کہیں وہ آرام کر رہی ہیں تو کہیں اسکوٹی چلاتی نظر آ رہی ہیں۔

ایسرا بلگیچ کی جانب سے اپنے اس پوسٹ پر کیپشن دیتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ’ پولینڈ اور ویانا، 2020ء‘

ایسرا بلگیچ کی اس پوسٹ پر تا حال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں۔

تازہ ترین