• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج صبح 10 بجے لندن سے براستہ دبئی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

شاہد خاقان کی آمد سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ مریم نواز اور شہباز شریف کے لیے نواز شریف کا اہم پیغام بھی ساتھ لا رہے ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی غیر ملکی پرواز کے ذریعے آج صبح 10 بجے دبئی سے اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے امریکا سے واپسی پر 5 روز لندن میں قیام کیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ شاہد خاقان عباسی سینیٹ الیکشن اور پی ڈی ایم تحریک کی حکمت عملی کے متعلق مریم نواز اور شہباز شریف کے لیے نواز شریف کا پیغام بھی لا ئے ہیں ۔

شاہد خاقان رواں ہفتے یہ پیغام دونوں رہنماؤں کو پہنچائیں گے۔

تازہ ترین