• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فریحہ الطاف کا واٹس ایپ اکاؤنٹ بحال ہوگیا

پاکستان فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل، فیشن ڈیزائنر و کیٹ واک ایونٹ مینجمنٹ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) فریحہ الطاف کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد بحال ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق فریحہ الطاف نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں بتایا کہ ’24 گھنٹے بعد میرا واٹس ایپ واپس دوبارہ سے بحال ہو گیا ہے۔‘

فریحہ الطاف نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہیکرز کی ان حرکتوں پر مجھے کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔‘

یاد رہے کہ دو روز قبل فریحہ الطاف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا تھا کہ ’اُن کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے اور اب ہیکر اُن کے دوستوں کا پیغامات بھیج رہا ہے۔‘

فریحہ الطاف کا کہنا تھا کہ ’اُنہوں نے اپنے دوستوں کو خبردار کردیا ہے کہ اگر  ہیکرز آپ سے کوئی معلومات لینا چاہے تو مہربانی کرکے اُسے کوئی معلومات فراہم نہ کریں۔‘

ماڈل کا مزید کہنا تھا کہ ’ہیکرز صرف اُن کا ڈیٹا حاصل کرنا چاہتے ہیں کیونکہ اس سے قبل دبئی میں اُن کی دوست کے ساتھ بھی یہی ہوا تھا اور اب اُن کا واٹس ایپ اکاؤنٹ بھی ہیک ہوگیا۔‘

تازہ ترین