• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ مچھ کی تحقیقات تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے، ترجمان بلوچستان حکومت


ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ سانحہ مچھ کی تحقیقات تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے، بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 2018 کے مقابلے میں امن و امان میں 75 فیصد بہتری آئی ہے۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ عوام کا ردعمل بتارہا ہے پی ڈی ایم کے جلسوں میں بڑی شرکت نہیں، شاید پی ڈی ایم آئندہ بلوچستان میں جلسے کرنے کی پوزیشن میں نہ رہی۔

تازہ ترین