• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کی سانحہ مچھ کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات، ڈی جی آئی ایس پی آر


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سانحہ مچھ کے شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا، سانحہ مچھ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سانحہ مچھ کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی۔

آرمی چیف کو سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹرز میں سیکورٹی امور پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

جنرل قمرجاوید باجوہ نے گیریژن افسران سے خطاب کیا۔


آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف  نے  امن و استحکام یقینی بنانے کےلیے تیاریوں اور کوششوں کی تعریف کی۔

آرمی چیف نے کہا کہ اہم محل وقوع کے باعث بلوچستان پر دشمنوں کی کڑی نظر ہے،  بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے۔

تازہ ترین