• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محبت کے اُتار چڑھاؤ کی نئی کہانی ”فتور“ کا جیو ٹی وی پر آغاز

کراچی (محمد ناصر) عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کے ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ“ کے نئے ڈرامہ ڈرامہ سیریل ”فتور“ کا جمعرات کو ”جیو ٹی وی“ پر آغاز ہوگا۔ ڈرامے کی پہلی قسط شب8 بجے پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھے اور پسند کئے جانے والے انٹرٹینمنٹ چینل پر نشر کی جائے گی۔ زنجبیل عاصم کے قلم سے تحریر کی گئی قسمت اور محبت کی اِس نئی کہانی میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ناموراداکار فیصل قریشی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ معروف ہدایتکار سراج الحق کی ڈائریکشن میں عکس بند کی گئی کہانی میں رفتہ رفتہ کئی نشیب و فراز بھی سامنے آئیں گے۔ پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی ڈرامہ سیریل ”فتور“ کے ذریعے محبت کی ایسی کہانی سامنے لائے ہیں جو سب سے ماوراء ہے جس میں محبت کرنے والے اپنا ماضی بھول کر صرف اپنے مستقبل میں کھوجاتے ہیں۔ ناظرین کی فیڈ بیک سے ثابت ہوتا ہے اس کے کسی پروجیکٹ نے اُنہیں کو مایوس نہیں کیا ہے لہٰذا توقع کی جارہی ہے کہ شروع ہونے والا یہ میگا سیریل ”فتور“ بھی مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچے گا۔

تازہ ترین