• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کا دورہ کوئٹہ، ہزارہ برادری کے متاثرین سے ملاقات

آرمی چیف کا دورہ کوئٹہ، ہزارہ برادری کے متاثرین سے ملاقات


اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سانحہ مچھ کے لواحقین سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید کا کوئٹہ پہنچنے پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے استقبال کیا، آرمی چیف کو پاک افغان ، پاک ایران بارڈر مینجمنٹ پر بریفنگ دی گئی اور صوبے میں درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے بھی آگاہ کیا گیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ ملک دشمن قوتوں کو انتشار پھیلانے میں کامیاب نہیں ہونے دینگے، بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، بلوچستان میں ترقی سے ملک میں ترقی ہوگی، ملک دشمن قوتوں کو انتشار پھیلانے میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ شہدا ءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے، اندوہناک سانحے کے ملزمان کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے گیریژن افسران سے بھی خطاب کیا، آرمی چیف نے کہا کہ دشمن عناصر اسٹریٹیجک صلاحیت کے بلوچستان پر نظریں جمائے ہوئے ہیں، صوبے کی سیکیورٹی، استحکام اور ترقی یقینی بنائیں گے۔

تازہ ترین