پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ تہکال کی حدودیونیورسٹی روڈ پر ٹریفک پولیس نے چالان کے بعد ویڈیو بنانے پر تین افراد کو گرفتارکرکے ان کے خلاف تین مقدمات درج کر لئے ۔ ٹریفک ٹکٹنگ آفیسر ممتاز خان کی جانب سے درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ روز انہوں نے پلوسی چوک میں ایک موٹرکارکو چیکنگ کے لئے روکا تو ڈرائیور گاڑی کے دستاویزات پیش نہ کر سکا جس پراسے چالان کیا گیا تو ڈرائیوراوراس کے ساتھ نے اس کے ساتھ تکرار شروع کی اس دوران ان کا تیسرا ساتھی ان کی ویڈیو بنا رہاتھا مدعی کے مطابق تینوں افراد نے ان پر حملہ کیا جس پر انہوں نے تینوں افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف تین مقدمات درج کر لئے ۔