گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گوجرانوالہ شہر میں ایک ساتھ ہی مختلف سڑکوں پر تعمیراتی کام شروع ہونے کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ شہر میں گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے لوگ شدید بیماریوں کا شکار ہونے لگے شہریوں نے کہا ہے کہ شہر کے زیادہ تر سڑکوں پر ایک ہی ساتھ کام ہونے کی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا ہے نہ صرف ہمیں شدید گردوغبار بھی برداشت کانا پڑتا ہے جبکہ دوسری طرف جی ٹی روڈ پر گردوغبار کو کم کرنے کیلئے پانی کا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے ۔