کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر آگیا۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 97 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 46 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 2 ہزار 973 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 818 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 11 ہزار 921 ہو چکی ہے۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 41 ہزار 574 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 72 لاکھ 43 ہزار 650 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 33 ہزار 869 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 410 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 67 ہزار 234 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 30 ہزار 718 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 3 ہزار 744 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 47 ہزار 292 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 4 ہزار 348 ہو گئیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 62 ہزار 377 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 1 ہزار 752 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 39 ہزار 624 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک کُل 449 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 488 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 188 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 8 ہزار 540 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک کُل 236 مریض وفات پا چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 882 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 101 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔