دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 کروڑ 28 لاکھ 48 ہزار 561 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 19 لاکھ 88 ہزار 483 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 44 لاکھ 54 ہزار 530 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 12 ہزار 166 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 کروڑ 64 لاکھ 5 ہزار 548 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 3 لاکھ 93 ہزار 928 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 23 لاکھ 16 ہزار 345 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 92 لاکھ 47 ہزار 381 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 29 ہزار 238 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 39 لاکھ 75 ہزار 36 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 51 ہزار 765 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 5 لاکھ 12 ہزار 831 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 6 ہزار 9 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 82 لاکھ 57 ہزار 459 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 63 ہزار 940 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 34 لاکھ 95 ہزار 816 ہو چکی ہے۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی ہیں، یہاں اس سے اموات کی تعداد 84ہزار 767 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 32 لاکھ 11 ہزار 576 ہو چکی ہے۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 69 ہزار 31 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 28 لاکھ 30 ہزار 442 رپورٹ ہوئے ہیں۔
ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 23 ہزار 325 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 23 لاکھ 55 ہزار 839 ہو چکے ہیں۔
اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 80 ہزار 326 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 23 لاکھ 19 ہزار 36 ہو گئے۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 52 ہزار 878 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 21 لاکھ 76 ہزار 37 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 44 ہزار 404 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 19 لاکھ 80 ہزار 861 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 37 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 304 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 64 ہزار 271 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 82 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 87 ہزار 844 ہو چکی ہے تاہم 8 ماہ بعد اس سے اموات میں 1 اضافہ سامنے آنے کے بعد کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 635 ہوگئی۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 97 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 46 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 2 ہزار 973 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 818 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 11 ہزار 921 ہو چکی ہے۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 41 ہزار 574 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 72 لاکھ 43 ہزار 650 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 33 ہزار 869 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 410 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 67 ہزار 234 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔