• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل حتمی مراحل میں داخل ہوگیا: امین الحق

وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کا کہنا ہے کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل حتمی مراحل میں داخل ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ بل میں پرائیویسی اورمعاشی تسلسل کو برقرار رکھنے کے نکات شامل ہیں، بل کا مقصد پاکستانی صارفین کا تحفظ اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

امین الحق نے کہا کہ ڈیٹا پروٹیکشن بل کی تیاری میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت و تجاویز شامل ہیں، بل میں بنیادی اہمیت بطور سبجیکٹ ’صارف‘ کو دی گئی ہے۔

وزیر آئی ٹی امین الحق نے یہ بھی کہا کہ بل میں تمام بین الاقوامی قواعد اور سوشل میڈیا کمپنیوں کی پالیسیوں کو مدنظر رکھا گیا، ہماری اولین ترجیحات میں پاکستان کے عام شہریوں کے ڈیجیٹل ڈیٹا کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

تازہ ترین