گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں ہیلتھ کلبوں میں ممنوعہ ادویات کا استعمال جاری، انتظامیہ کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، شہر بھر میں واقع ہیلتھ کلبز میں ورزش کیلئے آنے والے تن سازوں کو سٹیرائیڈز کا بے دریغ استعمال کروایا جا رہا ہے، ممنوعہ ادویات کے استعمال سے تن سازوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ چکی ہیں جبکہ شہر میں میڈیکل سٹورز سے بھی ڈاکٹری نسخہ کے بغیر ممنوعہ ادویات خرید کر استعمال کی جاتی ہیں، ایک ہیلتھ کلب کے مالک نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اگر ان ادویات کا استعمال نہ کروایا جائے تو کلبوں میں کوئی بھی ورزش کرنے نہ آئے، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہیلتھ کلبوں میں ممنوعہ ادویات کے استعمال کو روکنے کیلئے پلاننگ کر لی گئی ہے۔