• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات میں مزید 3 ہزار 382 نئے کورونا مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔

اماراتی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں ایک لاکھ 26 ہزار 625 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں مزید 3 ہزار 382 نئے کورونا کیسز سامنے آئے۔

وزارت صحت کے مطابق مملکت میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد  2 لاکھ 42 ہزار 969 ہوگئی ہے۔ جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3 مریض انتقال کرگئے ہیں۔ 

وزارت صحت نے مزید بتایا کہ ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 726 ہوگئی ہے۔ جبکہ متحدہ عرب امارات میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دو ہزار 671 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔ 


اس طرح صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 15ہزار 820 ہوگئی ہے۔جبکہ امارات میں مزید 1 لاکھ 33 ہزار 253 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ  امارات میں ہر 100میں سے اوسطاً 15.45 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔ اس طرح ملک میں لگائی گئی ویکسین کی تعداد 15 لاکھ 27 ہزار 833 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین