آپ آف لائن ہیں
بدھ6؍ جمادی الثانی 1442ھ 20؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ڈبلیو ایچ او: چین جانے والے ٹیم کے دو ارکان کا اینٹی باڈی ٹیسٹ مثبت

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ٹیم کے دو ارکان کے اینٹی باڈی ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں چین جانے سے روک دیا گیا، جبکہ عالمی ادارے کی ٹیم کے دیگر اراکین کورونا وائرس کی ابتداء سے متعلق تحقیقات کے لیے آج ووہان پہنچے۔

عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کے 15 میں سے دو ارکان کے اینٹی باڈی ٹیسٹ مثبت آنے پر انھیں چین جانے والی پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا تھا۔


عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دونوں ماہرین سنگاپور میں ہیں جہاں ان کی کورونا ٹیسٹنگ کا عمل مکمل کیا جارہا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ متعلقہ وبائی امراض سے متعلق پابندیوں پر سختی سےعمل درآمد کیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید