• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی: کورونا ویکسین عوام کو دیے جانے کا عمل شروع

ترکی میں چین کی کمپنی کی تیار کی گئی کورونا ویکسین عوام کو دیئے جانے کا عمل شروع ہوگیا، پہلے مرحلے پر طبی عملے کو ویکسین دی جارہی ہے۔

چینی کمپنی کی ویکسین کی باضابطہ منظوری ملنے کے بعد سب سے پہلے ترک وزیر صحت نے کورونا ویکسین لگوائی۔


طبی عملے کے بعد اگلے مرحلے میں اہم شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین اور 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔

ترکی نےچین کی CoronaVac کورونا ویکسین کی 50 ملین خوراک کا معاہدہ کیا ہے، ابتدائی ڈیٹا کے مطابق ترکی میں چینی کمپنی کی ویکسین 91فیصد سے زائد موثر ثابت ہوئی ہے۔

تازہ ترین