• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل میں نئے وائرس کی دریافت، برطانیہ نے جنوبی امریکی مسافروں پر پابندی لگادی

برازیل میں نئے وائرس کی دریافت ہوئی ہے، جس کے بعد برطانیہ نےجنوبی امریکا کے کئی ملکوں کے مسافروں پر سفری پابندیاں لگادی ہیں۔

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق پابندیوں کا اطلاق کل صبح چار بجے سے ہوگا۔


 ادھر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ بروقت اقدامات کا مقصد نئے وائرس کو برطانیہ پہنچنے سے روکنا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پیر سے انگلینڈ آنے والوں کو کورونا وائرس ٹیسٹ کامنفی نتیجہ دکھانا ہوگا۔

تازہ ترین