• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل: کورونا ویکسین کی آزمائش، ایک رضا کار ہلاک

برازیل میں آکسفورڈ یونیورسٹی کی کورونا ویکسین کی آزمائش کے دوران ایک رضاکار ہلاک ہوگیا۔

دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی تیاری کا کام جاری ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی کورونا ویکسین ایسٹروزینیکا کی برازیل میں آزمائش کے دوران ایک رضاکار کی موت واقع ہو گئی ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق ہلاک ہونے والے رضاکار کو ویکسین نہیں دی گئی تھی، اس لیے ویکسین کی آزمائش کو روکا نہیں جائے گا، جس رضاکار کی موت ہوئی ہے اس کا تعلق برازیل سے ہے اور برازیل میں ایسٹروزینیکا کی تیسرے مرحلہ کی آزمائش تیس ہزار رضاکاروں پر کی جا رہی ہے۔

یاد رہے آکسفورڈ یونیورسٹی کی کورونا ویکسین کو اسے اب تک کی سب سے کامیاب ویکسین قرار دیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین