• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ بچن کی ویرات کوہلی کی بیٹی کی پیدائش پر دلچسپ پوسٹ

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے ویرات کوہلی کی بیٹی کی پیدائش سے متعلق دلچسپ پوسٹ کی ہے۔بولی وڈ اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں کرکٹرز اور ان کے بچوں سے متعلق پوسٹ کی۔جس میں امیتابھ بچن نے ان بھارتی کرکٹرز کے نام شامل کیے جن کی بیٹیاں ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ رائنا، گھمبیر، روہت، شامی، ایشون، ریحانے، جدیجا، پجارا، ساہا، بھاجی، ناتاراجان، امیش یادیو کی بیٹیاں ہیں۔امیتابھ بچن نے مزید لکھا کہ اور اب کرکٹر ویرات کوہلی کی بھی بیٹی ہوئی ہے، مستقبل کی ویمن کرکٹ ٹیم بن رہی ہے۔بولی وڈ اداکار نے ٹوئٹ میں ایک مداح ایف لکش کا کمنٹ بھی شامل کیا جن کے مطابق دھونی کی بھی بیٹی ہے تو کیا وہ ٹیم کی کیپٹن ہوگی؟۔ یاد رہے کہ بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ہاں چند روز قبل بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ویرات کوہلی نے اپنے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر جاری ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنی بیٹی کی پیدائش کی خبر دی تھی۔انہوں نے لکھا تھا کہ ʼہم آپ سے شیئر کرتے ہوئے بہت زیادہ خوش ہیں کہ 11 جنوری کو ہمارے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ ویرات کوہلی نے لکھا تھا کہ ہم آپ کی محبت، دعاؤں اور نیک خواہشات پر آپ سب کی محبت شکرگزار ہیں۔بھارتی کرکٹ اسٹار نے بتایا کہ انوشکا اور ان کی بیٹی دونوں تندرست ہیں اور وہ اپنی زندگیوں کے اس نئے باب کے آغاز پر بہت زیادہ خوشی محسوس کررہے ہیں۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ہم اُمید کرتے ہیں آپ اس وقت ہماری پرائیویسی کا احترام کریں گے۔

تازہ ترین