آپ آف لائن ہیں
ہفتہ14؍رجب المرجب 1442ھ 27؍فروری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

منشا بم کی 90دنوں کیلئے نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل

لاہور(این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے منشا بم کی 90 دنوں کیلئے نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے منشا بم کی درخواست پر سماعت کی۔ منشا بم کے وکیل فرہاد علی شاہ نے فاضل عدالت کے رو برو موقف اپنایا کہ ڈپٹی کمشنرلاہور نے نقص امن کے الزام میں منشا بم کو نظر بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، نظر بندی کے احکامات جاری کرنے سے پہلے منشا بم کا موقف سنا نہیں گیا۔درخواست گزار کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں،استدعا ہے کہ منشا بم کی 90 دنوں کیلئے نظر بندی کا حکم غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔فاضل عدالت نے ڈی سی لاہور کی جانب سے منشا بم کی 90 دنوں کیلئے نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

ملک بھر سے سے مزید