• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیم مانڈوی والا کا نیب سے متعلق حقائق سینیٹ میں لانے کا اعلان

اسلام آباد (این این آئی)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نےنیب سے متعلق تمام حقائق سینیٹ میں لانے کا اعلان کردیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نیب سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہے‘نیب سے متعلق جو چیزیں میرے پاس آ چکی ہیں وہ آج سینیٹ میں پیش کروں گا۔میرے خلاف میڈیا پر ریفرنس سے متعلق خبریں چل رہی ہیں جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ترجمان نیب خبروں کو جھوٹا قرار دے رہے ہیں ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ریفرنس کے معاملہ پر نیب پنڈی اور ہیڈکوارٹر کے موقف میں تضاد ہے۔سمجھ نہیں آ رہا کہ نیب کے اندرکیا ہو رہا ہے ۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا انجینئر منگی دوبارہ سے انجینئرنگ میں مصروف ہیں؟۔

تازہ ترین