• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا مقبوضہ کشمیر میں ہلاکتوں کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ

برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا مقبوضہ کشمیر میں ہلاکتوں کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ


لندن (اے پی پی) برطانیہ نے بھارت پر زوردیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں عائد تمام پابندیاں ختم کرے اوروہاں کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے دہلی میں برطانوی ہائی کمیشن کی ایک ٹیم کو مقبوضہ وادی کا دورہ کرنے کی اجازت دے ۔(انسانی حقوق کی پامالیاں باعث تشویش)بھارت مقبوضہ کشمیرمیں عائد تمام پابندیاں ختم کرے،بھارت کوانسانی حقوق کی پامالیوں پر تشویش سے آگاہ کر رہے ہیں،یہ مطالبہ برطانیہ کے وزیر انصاف رابرٹ بکلینڈ نے ویسٹ منسٹر ہال میں جموںوکشمیر کی سیاسی صورتحال کے بارے میں ایک مباحثے میں ارکان پارلیمنٹ کے سوالوںکا جواب دیتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن علاقائی کشیدگی دور کرنے ، کنٹرول لائن پر جنگ بندی ، تعلقات میں بہتری اور ضبط و تحمل کا مظاہر ہ کرنے کی غرض سے اپنے بھارتی اور پاکستانی ہم منصوبوں کے سا تھ رابطے میں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم مسلسل بھارت کوانسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق اپنی تشویش سے آگاہ کر رہے ہیں اور مقبوضہ علاقے میں تمام پابندیوں کو جلد ختم کرنے پر زوردے رہے ہیں۔ برطانیہ کے خارجہ ، دولت مشترکہ اور ترقیاتی دفتر (ایف سی ڈی او) کے وزیر نائیجل ایڈمس نے اس موقع پر کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ بھارت کشمیری عوام کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے تنازعہ کشمیر کا پائیدار سیاسی حل تلاش کرے گا۔

تازہ ترین