اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس ٹو کے سلسلے میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی سے متعلق ایف آئی اے کی درخواست سماعت کےلیے مقرر کرلی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل درخواست پر سماعت کریں گے۔
ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کی مسلسل عدم پیشی پر ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ عدالت نے آرڈر میں لکھا ضمانت کا غلط استعمال نہیں کیا جائے گا۔ بشریٰ بی بی ضمانت ملنے کے بعد اکثر سماعتوں میں پیش نہیں ہو رہیں۔
اس میں استدعا کی گئی کہ عدالت بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخ کرے۔
دوسری جانب علی امین گنڈاپور کی ڈی چوک مقدمے کے خلاف درخواست بھی کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کل درخواست پر سماعت کریں گے۔
علی امین گنڈاپور نے تھانہ سیکریٹریٹ کے مقدمہ سے دہشتگردی کی دفعات نکالنے کی استدعا کی ہے۔ انہوں نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ احتجاج کیلئے آئینی حق استعمال کیا پولیس نے دہشتگردی کا مقدمہ بنایا۔
درخواست میں کہا گیا کہ 26 نومبر کو اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج ہوا۔ حتمی فیصلے تک ایف آئی آر یا دہشتگردی کی دفعات معطل کی جائیں۔