• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ پر تینوں پارٹیوں کافیصلہ سنائے، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال فنڈز غیرقانونی ہوئے تو پارٹی نہیں ایجنٹ ذمہ دار ہوگا، پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ کیس میں جواب جمع کرادیا، کیا تحریک انصاف ذمہ داری ایجنٹس پر ڈال کر الزام سے بری الذمہ ہوسکے گی؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ پر تینوں پارٹیوں کا فیصلہ سنائے

ایک سوا ل کے جواب میں تجزیہ کاروں نے کہا کہ ندیم افضل چن کے استعفے کے بعد کابینہ سے مزید استعفے نہیں آئیں گے۔

شہزاداقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کیخلاف فارن فنڈنگ کیس 2014ء سے دائر ہے، اس کیس میں پی ٹی آئی عمران خان کے اس اصول پر پوری نہیں اتری کہ کوئی سوال اٹھے تو آپ صفائی دیں

پی ٹی آئی غیرقانونی فنڈنگ کی ذمہ داری ایجنٹ پر ڈال دے تب بھی سیاسی طور پر ان کا کیس کمزور رہے گا۔محمل سرفراز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا فارن فنڈنگ کیس میں جواب عوامی تاثر سے مطابقت نہیں رکھتا ہے۔

تازہ ترین