اسلام آباد ( ر انا غلام قادر ) معلوم ہوا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیراعظم امدادی پیکیج کے تحت دوران سروس انتقال کرنے والے وفاقی ملازمین کے کنٹریکٹ پر بھرتی کئے جانے والےبچوں کا ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس ضمن میں ایک آ فس میمورنڈم جاری کیا ہے۔ یہ آفس میمورنڈم تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کے سیکرٹریوں کو بھیجا گیا ہے۔ ڈویژن کے مطابق وزیر اعظم پیکیج تین ادوار میں آئے ۔ 2006 کے پیکیج کے تحت کنٹریکٹ پر مرحومین کے بچوں کی بھرتیاں کی گئیں ۔ 2015کے پیکیج کے تحت ریگولر بھرتیاں کی گئیں ۔ 2015 کے پیکیج میں پھر یہ قرار دیاگیا کہ کنٹریکٹ پر بھرتیاں کی جائیں گی ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزارتوں اور ڈویژنو ں سے کہا ہے کہ وہ 2019.20 میں وزیر اعظم پیکیج 2006یا 2015 کے تحت کی گئی کنٹریکٹ بھرتیوں کی تفصیلات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ارسال کریں ۔ ریگولر بھرتیاں اس مشق کا حصہ نہیں ہیں ۔ڈیٹا کیلئے ایک پر فارما بھی ارسال کیا گیا ہے۔