کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا اور جرمنی سمیت یورپ بھر میں کورونا وائرس کے پھیلائو اور ہلاکتوں میں بدستو ر اضافہ جاری ہے ، جرمنی میں کورونا کا بحران مزید شدت اختیار کرگیا
جرمن طبی حکام کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1244 افراد کورونا سے ہلاک ہو گئے
کورونا کے آغاز کے بعد سے یہ جرمنی میں ریکارڈ ہلاکتیں ہیں، جرمنی میں جمعرات کے روز مزید 25ہزار افراد میں کورونا کی تصدیق بھی ہوئی ہے
جرمنی کے معتبر رابرٹ کوخ انسٹی ٹیوٹ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے اور کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے لگائی گئی پابندیوں میں مزید سختی کرنا ضروری ہو گیا ہے
جرمنی میں پہلے ہی جنوری کے اواخر تک لاک ڈاؤن نافذ ہے اور اس میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے، دوسری جانب امریکا میں مزید ایک لاکھ 8ہزار افراد میں کوووڈ 19کی تصدیق ہوگئی
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران امریکا میں کوروناکےمزید 1946مریض دم توڑ گئے ، روس میں کورونا سے مزید 570ہلاکتیں ، 24ہزار 763نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ، بھارت میں کورونا سے مزید159ہلاکتیں اور 13746کیسز رپورٹ ، اٹلی میں کورونا کے مزید 522مریض چل بسے جبکہ 17246نئے کیسز سامنے آگئے ۔