• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کے 3 کموڈورز کی رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

اسلام آباد ( پرویز شوکت/نمائندہ جنگ) پاک بحریہ کے کموڈور جاوید اقبال، کموڈور محمد سہیل ارشداور کموڈور سلمان الیاس کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ترقی پانے والے فلیگ آفیسرز پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں اور تینوں افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔ تینوں افسران پاک بحریہ کی متعدد کمانڈ اور اسٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ رئیر ایڈمرل جاوید اقبال نے پاک بحریہ کی ویپن انجینئرنگ برانچ میں1989میں کمیشن حاصل کیا۔ انھوں نے برطانیہ سے کمیونیکیشن اینڈ الیکڑیکل سسٹمز میں ماسٹرزکی ڈگری حاصل کی ۔ اُن کی اہم کمانڈتعیناتیوں میں کمانڈنگ آفیسرNaval Precision Electronnic Complex اور کمانڈر ٹیکنیکل سپورٹ(کوسٹل) جناح نیول بیس اور ماڑہ شامل ہیں۔ ان کی اہم اسٹاف تعیناتیوں میں فرانس میں پی این ٹیکنیکل Liaison Officer، کمانڈر لاجسٹک کے سینئر اسٹاف آفیسر (سب میرین) نیول ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر سب میرین مین ٹنینس اور میری ٹائم ٹیکنالوجیکل کمپلیکس میں چیف منیجر ٹیکنیکل شامل ہیں۔ ریئر ایڈمرل محمد سہیل ارشد نے1989 میں پاکستان بحریہ کی ویپن انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ ان کی اہم کمانڈ تعیناتیوں میں پاک بحریہ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سب میرین اور جنرل منیجر سب میرین پراجیکٹس شامل ہے۔ ان کی اہم اسٹاف تعیناتیوں میں اسٹاف آفیسر کمانڈر سب میرین ( الیکٹریکل) ، اسٹاف آفیسر( سب میرین) کمانڈر لاجسٹکس ہیڈکوارٹرز اور ٹیکنیکل ممبر AGOSTA 90-B سب میرین فرانس اور ڈی جی سب میرین پراجکٹس شامل ہیں۔ انھوں نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں بطور ڈائریکٹر اسٹاف بھی فرائض سرانجام دیے۔ریئر ایڈمرل سلمان الیاس نے1990 میں پاکستان نیوی کی تعمیراتی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔برطانیہ سے (نیول آرکیٹیکچر) میں ماسٹر ڈگری حاصل کی ۔ان کی اہم کمانڈ تعیناتیوں میں کمانڈانٹ پی این ایس کارساز اور جنرل مینیجر( ٹیکنیکل ) کراچی شپ یارڈ اینڈانجنئیرنگ ورکس شامل ہیں۔ ان کی اہم اسٹاف تعیناتیوں میں اسسٹنٹ منیجر ( اسٹرکچراینڈ کوالٹی اشورنس) سعودی عرب،پاکستان نیوی ڈاکیارڈ منیجر پائپنگ اور منیجر کراچی شپ یارڈ اینڈ انجنئیرنگ ورکس ( ڈیزائن اینڈ شپ بلڈنگ) شامل ہیں۔ رئیر ایڈمرل سلمان الیا س نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں بطور ڈائریکٹر نیول کنسٹرکشنز بھی فرائض سرانجام دیے۔

تازہ ترین