• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل اور حزب اللّٰہ نے لبنان میں جنگ بندی پر اتفاق کر لیا


فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی 

اسرائیل اور حزب اللّٰہ نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے، اطلاق آج سے ہوگا۔

سینئر امریکی عہدیدار کے مطابق جنگ بندی کا اطلاق لبنان کے مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے سے ہونا تھا، اسرائیل اور حزب اللّٰہ اب جنگ بندی کی حالت میں ہیں۔

ایک سینئر امریکی عہدیدار کے مطابق جنگ بندی کے معاہدے میں امریکا اور قطر نے ثالثی کا کردار ادا کیا، امریکا نے اسرائیل کے ساتھ جبکہ قطر نے ایران کے ساتھ رابطوں کے ذریعے مذاکرات کو آگے بڑھایا۔

ایک اسرائیلی ذریعے نے عبرانی میڈیا کو تصدیق کی ہے کہ جنگ بندی نافذ ہوچکی ہے، تاہم اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں قائم بفر زون میں اپنی موجودگی برقرار رکھے گی۔

دوسری جانب اسرائیل نے خبردار کیا ہے کہ اگر حزب اللہ کی جانب سے دوبارہ حملے ہوئے تو وہ فوری اور سخت ردعمل دے گا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے جنگ بندی سے پہلے لبنان پر خونیں کارروائی کی اور مزید 47 افراد شہید کر دیے۔

لبنانی وزارت صحت کے مطابق مارچ 2026 کے بعد سے یہ لبنانیوں کے لیے دوسرا سب سے خونیں دن ثابت ہوا۔ اس سے پہلے 17 اپریل کو لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 98 افراد شہید ہوئے تھے۔ آج جمعے کو جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔ 

اس سے پہلے حزب اللہ کے حملوں میں چار اسرائیلی فوجی مارے گئے۔


بین الاقوامی خبریں سے مزید