• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی ہتک عزت کا دعویٰ کس پر کیا جائے؟ مریم اورنگزیب کا سوال


اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے استفسار کیا ہے کہ پاکستان کی ہتک عزت کا دعویٰ کس پر ہونا چاہیے؟

ملائیشیا میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا طیارہ ضبط ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نالائقوں اور نااہلوں کی وجہ سے آج ملک کی جگ ہنسائی ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کبھی بین الاقوامی پابندیاں لگ جاتی ہیں، کبھی پاکستان ہائی کمیشن کے اثاثے منجمد ہوجاتے ہیں اور کبھی قومی ایئرلائن کا طیارہ ضبط ہوجاتا ہے۔


ن لیگی ترجمان نے کہا کہ ان نالائقوں اور نااہلوں کو شرم آنی چاہیے، جن کی وجہ سے آج ملک پر دنیا ہنس رہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ کیا عمران خان کو غیر ملکی فنڈنگ، ملک پر بین الااقوامی پاپندیاں لگوانے کے لئے کی گئی ہے؟

انہوں نے سوال کیا کہ کیا عمران خان کو غیر ملکی فنڈنگ، معیشت تباہ اور عوام کو بے روزگار کرنے کرنے کے لئے کی گئی ہے؟

ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کی ہتکِ عزت کا دعویٰ کس پہ ہونا چاہیے؟ کیا یہ دعویٰ عمران صاحب اور موجودہ نالائق، نااہل اور چور ٹولے پر نہیں ہونا چاہیے؟

ان کا سوال تھا کہ کیا عمران خان کو غیر ملکی فنڈنگ کشمیر کا سودا کروانے کےلیے کی گئی ہے؟

تازہ ترین