• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کو ہم لسی اور راولپنڈی والے چائے پلائیں گے، فردوس اعوان


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کو راولپنڈی والے چائے پلائیں گے۔

عمران خان کے دورہ لاہور پر میڈیا بریفنگ کے دوران فردوس اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ کھانے پینے کی چیزوں کی قیمت کم کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کوراولپنڈی والے چائے پلائیں گے، اسلام آباد کشمش والا حلوہ اور اہل پنجاب لسی پلائیں گے تاکہ انہیں معلوم ہوکہ لسی سردیوں میں کیا اثر کرتی ہے۔


فردوس اعوان نے مزید کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے زرعی اصلاحات کی منظوری دی ہے جبکہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو بہتر کارکردگی پر تھپکی دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کسانوں کو ای بینکنگ سے قرضے فراہم کرنے اور شعبہ زراعت میں جدید ٹیکنالوجی لانے کی ہدایت کی۔

معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم عمران خان کو دوران گفتگو بتایا کہ صوبے میں آٹے کی کوئی قلت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی میں منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

فردوس اعوان نے کہاکہ گرفتار جرائم پیشہ افراد کی فہرست وزیر اعظم کو پیش کی گئی، قبضہ مافیا کےخلاف کارروائی پر عمران خان نے پولیس کی تعریف کی، ماضی میں پولیس میں سیاسی بھرتیاں کی گئیں۔

ان کا کہنا تھاکہ دورے کےد وران وزیراعظم کو راوی اربن ڈویلپمنٹ پر بریفنگ دی گئی جبکہ انہوں نے لاہور شیخوپورہ دو رویہ سڑک کا بھی افتتاح کیا۔

تازہ ترین