• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بین الافغان مذاکرات کی حمایت جاری رکھے گا، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان بین الافغان مذاکرات کی حمایت جاری رکھے گا، افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  کورہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف کو سیکیورٹی صورتحال، بارڈر مینجمنٹ پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو ضم شدہ اضلاع میں ایف سی اور پولیس کی استعداد کار بڑھانے پر بھی بریفنگ دی گئی۔


 ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو سرحد پر لگائی گئی باڑ سمیت بارڈر مینجمنٹ پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پشاور کور کے افسران اور جوانوں کی تعریف کی، آرمی چیف نے ضم شدہ اضلاع میں استحکام پر ایف سی اور پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔

آرمی چیف نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مقامی آبادی کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔

آرمی چیف نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مقامی آبادی کی مسلح افواج کی حمایت کو بھی سراہا۔

تازہ ترین