• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ، 23 اشیایہ مہنگی، 7 سستی ہوئیں


ملک میں ایک ہفتے کے دوران 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 7 کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران چینی، گھی، کوکنگ آئل، لہسن اور دال چنا کی قیمت بڑھی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چینی کی اوسط قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ قیمت 100 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔


ادارہ شماریات کے مطابق اس دورانیے میں گھی 7 روپے 84 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، اوسط قیمت 267 روپے 18 پیسے ہوگئی، فیصل آباد میں گھی 290 روپے فی کلو تک میں فروخت ہوا۔

رپورٹ کے مطابق اس دوران دال مونگ کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 2 روپے 14 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کی قیمت 229 روپے 84 پیسے فی کلو ہوگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 949 روپے 26 پیسے ہوگئی ہے۔

ٹماٹر کی قیمت 84 روپے 64 پیسے سے کم ہوکر 75 روپے 18 پیسے پر آگئی، آلو کی قیمت میں 2 روپے 16 پیسے اور پیاز کی قیمت میں 1 روپے 68 پیسے کم ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق چکن کی فی کلو قیمت میں 5 روپے اور ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے کمی رونما ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران دو دھ، دہی، نمک سمیت 21 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تازہ ترین