• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور: 7 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کا ملزم تاحال پکڑا نہ جاسکا


خیر پور میں 7سال کی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا ملزم اب تک قانون کی گرفت میں نہیں آسکا۔

پولیس کے مطابق اب تک کچھ مشکوک لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور مقامی طور پر 124 افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے خون کے نمونے حاصل کرلیے ہیں۔

پولیس کے مطابق ڈی این اے رپورٹ کا انتظار ہے، رپورٹ کے بعد مزید کارروائی ہوگی۔


پولیس حکام نے واقعے سے متعلق رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں پیش کردی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پیر جو گوٹھ میں بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا۔

تازہ ترین