• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ: داماد کی فائرنگ سے ساس، سسر اور سالی سمیت 5 جاں بحق


گوجرانوالہ میں داماد کی فائرنگ سے ساس، سسر اور سالی سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کوٹلی سائیاں میں داماد نے گھر میں فائرنگ کردی جس سے دو خواتین سمیت 3 افراد موقع پرجاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں زخمی دم توڑ گئے۔


ملزم سفیان کا بیوی سے جھگڑا ہوا تھا، سسرال والے گھر آئے تھے، اس دوران تلخ کلامی پر ملزم نے فائرنگ کردی۔

 سی پی او سرفراز فلکی کا کہنا ہے کہ شواہد جمع کیے جارہے ہیں، ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائیگا۔

تازہ ترین