آپ آف لائن ہیں
ہفتہ14؍رجب المرجب 1442ھ 27؍فروری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

میں اپنے آپ کا موازنہ کسی اور سے نہیں کرتی ہوں، سنی لیونی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اداکارہ سنی لیونی نے کہا ہے کہ میں جانتی ہوں کہ میں کیا ہوں اس لیے میں اپنے آپ کا موازنہ کسی اور سے نہیں کرتی ہوں۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ سنی لیونی کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے پچھلا سال کافی مشکل تھا، اتنے لمبے عرصے تک وقفہ کرنے سے پتہ نہیں چلتا ہے کہ کیا ہونے والا ہے تاہم وہ سال 2021میں اپنے کام کے حوالے سے پراُمید ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں دیکھتی کہ دوسرے لوگ کیا کر رہے ہیں یا وہ جو انتخاب کر رہے ہیں، میں اپنے اور اپنے اہل خانہ کو دیکھتی ہوں، میں اپنے آپ کا موازنہ کسی اور سے نہیں کرتی ہوں۔ میں اپنی زندگی اپنی مرضی کی طرح گزارنا چاہتی ہوں۔سالہ سنی لیون کا مزید کہنا ہے کہ کرونا وبا کے اس مشکل وقت میں کام کرکے بڑی خوشی ہورہی ہے ۔ خیال رہے کہ اداکارہ سنی لیون گزشتہ دنوں ہی 6 ماہ بعد امریکا سے واپسی ممبئی پہنچی ہیں اور ایک بار پھر فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اداکارہ نے بالی وڈ میں کیرئیر کا آغاز سلمان خان کے رئیلٹی شو بگ باس میں شرکت سے کیا

جس کے بعد پوجا بھٹ کی فلم جسم 2میں اداکاری کی۔ سنی لیون کی اس کے بعد آنے والی فلموں میں کچھ کچھ لو چا اور مستی زادے شامل ہیں جبکہ اداکارہ بالی ووڈ فلموں میں آئٹم سانگز بھی کرتی رہیں۔

دل لگی سے مزید