• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوثیوں کا سعودی خام تیل کے ٹرانسپورٹ انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

یمن کی حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ نے سعودی خام تیل کے ٹرانسپورٹ انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق انصار اللّٰہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی شہر ینبع میں خام تیل کی سپلائی اور ٹرانسپورٹ سے متعلق تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان انصار اللّٰہ کے مطابق سعودی تنصیبات پر یہ حملہ سعودی ڈرونز کی جانب سے یمن کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے جواب میں کیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید