• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا، اپوزیشن، سابقہ حکومتی پالیسیاں ذمہ دار، حکومت

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان نے مہنگائی اور ملک میں گیس کے بحران پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔

گیس کا پریشرکم ہے ، بجلی کے بریک ڈائون ہورہے ہیں جبکہ وزیر توانائی عمر ایوب نے اپوزیشن کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ماضی کی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں‘سابقہ حکومتوں نے غلط معاہدے کئے ‘ملک کو گروی رکھاگیا۔

سینیٹرولیداقبال کا کہناتھاکہ مہنگائی کے حوالے سے اپوزیشن مبالغہ آرائی کررہی ہے‘ملک میں مہنگائی کم ہورہی ہے۔

جمعہ کو ایوان بالا میں شیری رحمٰن نے کہا کہ کس بنیاد پر بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے،گیس بحران پر انکوائری کرائی جائے،سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ عوام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں،جان و مال محفوظ نہیں ۔

سکندر میندھرو نے کہا کہ صوبوں کو انکے حق اور پیداوار کے مطابق گیس فراہم نہیں کی،روبینہ خالد نے کہا کہ مہنگائی غریب کو ختم کررہی ہے، امام الدین شوقین نے کہا کہ گھروں کے چولہے بجھ گئے ہیں ۔

تازہ ترین