• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون سمیت منشیات کے دو سمگلروں کو قید اور جرمانہ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج سہیل ناصر نے خاتون سمیت منشیات کے دو سمگلروں کو تیرہ سال سے زائد قید اور جرمانے کی سزا سنادی جبکہ ایک اشتہاری ملزم کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیکر اس کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے تین ستمبر 2019کو سنجوال چوک اٹک سے ڈبل کیبن گاڑی کے خفیہ خانوں سے 7200گرام چرس 1200گرام افیون برآمد ہونے پر گرفتار ملزم منصف خان کو ساڑھے دس سال قید پچاس ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ گزشتہ سال چار جولائی کو اٹک ٹال پلازہ سے 1800گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار بخت جمینہ کو تین سال قید تیرہ ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی جبکہ اسی کیس میں 1200گرام چرس ملنے پر ضمانت کے بعد اشتہاری ہو جانے والے ملزم سیوہ گل کا شناختی کارڈ فوری طور پر بلاک کرنے کا حکم دیدیا گیا۔
تازہ ترین