راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن راولپنڈی کی مجلس عاملہ کا اجلاس مرکزی صدر ملک امجد محمود کی سرپرستی اور مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالرزاق خان نیازی کی زیر صدارت گورنمنٹ ہائی سکول ڈی اے کالج روڈ راولپنڈی میں ہوا جس میں متفقہ طور پر پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن راولپنڈی کی عبوری ضلعی باڈی کا انتخاب کیا گیا۔ اخیان گل طاہر ضلعی صدر ، محمد آصف کشمیری ضلعی چیئرمین، راشد محمود عباسی ضلعی نائب صدر، حماد عبداللہ ضلعی جنرل سیکرٹری منتخب کئے گئے ۔ عبدالرزاق خان نیازی نے نئی منتخب باڈی سے حلف لیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امجد محمود اور عبدالرزاق نے اس بات کا عہد کیا کہ ایجوکیٹرز کو پے اینڈ سروس پروٹیکشن دلوا کے رہیں گے۔